Sohna Lajpal Hussain | Farhan Ali Waris | Shaban Manqabat | 2020

 

مولا یاحسینؑ مولا مولا
مولا یاحسینؑ مولا مولا

صدقے جاواں تیرے مولا حسینؑ
صدقے جاواں تیرے مولا حسینؑ

صدقے جاواں تیرے مولا حسینؑ
صدقے جاواں تیرے مولا حسینؑ

مولا یاحسینؑ مولا مولا
مولا یاحسینؑ مولا مولا

زہراؐ کا لال حسینؑ سوہنڑا لجپال حسینؑ

زہراؐ کا لال حسینؑ سوہنڑا لجپال حسینؑ

زہراؐ کا لال حسینؑ سوہنڑا لجپال حسینؑ

تجھ کو آغوشِ رسالت نے اُٹھایا ایسے
نور کی رحل پہ قرآن رکھا ہو جیسے
چادرِ فاطمہ ذہراؐ میں چھپا کر تجھ کو
پرسہ لیتے تھے علیؑ اور یہی کہتے تھے
فطرس کو دیدے شفاء
دیدے پر و بال حسینؑ

زہراؐ کا لال حسینؑ سوہنڑا لجپال حسینؑ

زہراؐ کا لال حسینؑ سوہنڑا لجپال حسینؑ

کیا لکھوں وہ تیرے بچپن کی ادائیں واللہ
پشتِ ناناؐ پہ نواسے کا سفر ماشاللہ
عید کے روز مدینے میں عجب تھا منظر
دیکھ کر اہلِ مدینہ نے کہا بسمہ اللہ
ہے یہ سواری کمال
سوار بھی کمال حسینؑ

زہراؐ کا لال حسینؑ سوہنڑا لجپال حسینؑ
زہراؐ کا لال حسینؑ سوہنڑا لجپال حسینؑ

صدقے جاواں تیرے مولا حسینؑ
صدقے جاواں تیرے مولا حسینؑ

مولا یاحسینؑ مولا مولا
مولا یاحسینؑ مولا مولا

سر جھکائے جو تیرے در پہ پڑا رہتا ہے
تو اُسے عشق کی پرواز عطا کرتا ہے
کربلا جب سے مجھے تو نے دِکھائی مولا
تیرا درویش ہواوں میں اُڑا پھرتا ہے
در پے گزاروں تیرے
دن مہینے سال حسینؑ

زہراؐ کا لال حسینؑ سوہنڑا لجپال حسینؑ

زہراؐ کا لال حسینؑ سوہنڑا لجپال حسینؑ

تیری چوکھٹ کی فقیری میں ہے شاہی کا مزا
تیری دہلیز پے ہی بگڑا مقدر بدلا
اونچے محلوں سے تو بہتر ہے میرا دل مولا
جس میں تو رہتا ہے اور ساتھ تیرے آلِ عباءؑ
اس دل میں گھر ہے تیرا
میں ہوں مالا مال حسینؑ

زہراؐ کا لال حسینؑ سوہنڑا لجپال حسینؑ
زہراؐ کا لال حسینؑ سوہنڑا لجپال حسینؑ

صدقے جاواں تیرے مولا حسینؑ
صدقے جاواں تیرے مولا حسینؑ

مولا یاحسینؑ مولا مولا
مولا یاحسینؑ مولا مولا

تیرے آنے سے ہی والعصر کو تفسیر ملی
یعنی پیشانئے اسلام کو تنویر ملی
حرؑ کی تقدیر لکھی تونے علیؑ کے بیٹے
اس گُناہگار کو بھی خُلد کی جاگیر ملی
آسیوں کا رکھتا ہے
کون یوں خیال حسینؑ

زہراؐ کا لال حسینؑ سوہنڑا لجپال حسینؑ

زہراؐ کا لال حسینؑ سوہنڑا لجپال حسینؑ

تونے اس دھرتی پہ جس روز رکھا پہلا قدم
مل گیا خاک میں دنیا کے یزیدوں کا بھرم
سجدئے شکر رسالت نے کیا یہ کہ کر
اب میرے قول کی تصدیق ہوئی رب کی قسم
دین کی حیات حسینؑ
دین کی ہے ڈھال حسینؑ

زہراؐ کا لال حسینؑ سوہنڑا لجپال حسینؑ
زہراؐ کا لال حسینؑ سوہنڑا لجپال حسینؑ

اور کچھ مظہر و فرحان کو بھاتا ہی نہیں
مولا اب ہم کو کوئی خواہشِ دنیا ہی نہیں
تیرے ممبر کی بَلندی پہ کھڑے ہیں مولا
اس سے اونچی کوئی منزل کوئی رُتبہ ہی نہیں
اب اس بَلندی کو
کر دے لازوال حسینؑ

زہراؐ کا لال حسینؑ سوہنڑا لجپال حسینؑ
زہراؐ کا لال حسینؑ سوہنڑا لجپال حسینؑ

صدقے جاواں تیرے مولا حسینؑ
صدقے جاواں تیرے مولا حسینؑ

مولا یاحسینؑ مولا مولا
مولا یاحسینؑ مولا مولا

مولا یاحسینؑ مولا مولا
مولا یاحسینؑ مولا مولا

Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *