یا حسین یا حسین
شاہ است حسین
بادشاہ است حسین
دیں است حسین دیں پناہ است حسین
مان نوڪر مولا سائين انجو
ها ڪربل واري سائين انجو
ميرے سید میرے سردار
کرو اپنا کرم سرکار…
جئے شاہ
حسین سائیں حسین سائیں ×2
میرے سید میرے سردار
کرو اپنا کرم سرکار
حسین سائیں حسین سائیں ×2
واللہ تیرے ابن حیدر
چرچے ہیں سخاوت کے گھر گھر
راہب کو دیئے ہیں ساتھ پسر
من مثلِ ہے فترس کہ لب پر
ہم پر بھی محض ایک بار
کرو اپنا کرم سرکار…
جئے شاہ
حسین سائیں حسین سائیں ×4
تم مرشد ہو تم آقا ہو
ہم مانگتے تم انڈاتا ہو
ہم ادنٰی ہیں تم اعلیٰ ہو
ہم مولائی تم مولا ہو
تم کرتے نہیں انکار
کرو اپنا کرم سرکار…
جئے شاہ
حسین سائیں حسین سائیں ×4
اللہ و نبی کے پیارے ہو
زہرا کے راج دلارے ہو
قرآن علی کہ پارے ہو
تم چشمِ حسن کہ تارے ہو
قدرت کا حسیں شہکار…
کرو اپنا کرم سرکار…
جئے شاہ
حسین سائیں حسین سائیں ×4
ہے ورد بڑی اجمیری کا
کہنا ہے شمس نورانی کا
بولے ہر بیت بھٹائی کا
نعرہ ہے لال سہوانی کا
ہے تیرا کھولا دربار…
کرو اپنا کرم سرکار…
جئے شاہ
حسین سائیں حسین سائیں ×4
سندھ والوں کی ہے شان یہی
مہران کی ہے پہچان یہی
ہر لب پر ہے اعلان یہی
اپنا تو ہے ایمان یہی
ہم آپ کے ہیں ہبدار…
کرو اپنا کرم سرکار…
جئے شاہ
حسین سائیں حسین سائیں ×4
ڪيو مولا سائين منظور دعا
مونکي ڀي گهرايو کرب و بلا
ڪربلا ڪربلا ×2
تم سے ہے معلیٰ کرب و بلا
ہے نوری تجلیٰ کرب و بلا
کعبے کا ہے کعبہ کرب و بلا
نبیوں کا مصلىٰ کرب و بلا
کرتے ہیں دعا زوار
کرو اپنا کرم سرکار…
جئے شاہ
حسین سائیں حسین سائیں ×4
خالق کی محبت ملجائے
نوکر کو اجازت ملجائے
مولا یہ سعادت ملجائے
ہم کو بھی شہادت ملجائے
کہتے تھے سبھی انصار…
کرو اپنا کرم سرکار…
جئے شاہ
حسین سائیں حسین سائیں ×4
عباس کا لاشہ وا ویلاہ
اکبر گیا مارا وا ویلاہ
تم رہہ گئے تنہا وا ویلاہ
یہ صبر تھا کیسا وا ویلاہ
کہتے ہیں رہی تلوار
کرو اپنا کرم سرکار…
جئے شاہ
حسین سائیں حسین سائیں ×4
جواد اور میثم کی ہے صدا
ہم تیرے بکھاری ہیں مولا
جو رزق بھی ہے ہم کو ملتا
ہے صدقہ تیرے اصغر کا
ہم تیرے ہیں نما کھوار
کرو اپنا کرم سرکار…
جئے شاہ
حسین سائیں حسین سائیں ×4
یا حسین یا حسین ×4
Comment