علی جان علی اکبر
علی جان علی اکبر
واویلاہ واویلاہ شد واویلاہ واویلاہ شد
شبیہ پیغمبر ہائے ہائے علی اکبر
کیسے جئے گی تیرے بن ہائے یہ مادر
اے جان علی اکبر
بیٹا علی اکبر مادر کو پکارو واویلاہ واویلاہ شد
غمزدہ مادر کو چہرہ تو دکھا دو واویلاہ واویلاہ شد
خاک سے اٹھو مجھ کو بلا لو
ارے ماہ پریشان کہاں ہو میرے دلبر
شبیہ پیغمبر ہائے ہائے علی اکبر
کیسے جئے گی تیرے بن ہائے یہ مادر
اے جان علی اکبر
قید ہوئی بیٹا زندان چلی ماں واویلاہ واویلاہ شد
ارے سارے شہیدوں کا اللہ نگھباں واویلاہ واویلاہ شد
گھر ہوا ویراں آو میری جاں
ارے ہو گیا سجاد اکیلا میرا دلبر
شبیہ پیغمبر ہائے ہائے علی اکبر
کیسے جئے گی تیرے بن ہائے یہ مادر
اے جان علی اکبر
ماں کا یہ ارماں تھا تجھے دلہہ بناتی واویلاہ واویلاہ شد
ارے ماں تیری دلہن کو نازوں سے سجاتی واویلاہ واویلاہ شد
ہو نہیں پائی آس یہ پوری
ارے ایسے گئے آئے نہ میداں سے پلٹ کر
شبیہ پیغمبر ہائے ہائے علی اکبر
کیسے جئے گی تیرے بن ہائے یہ مادر
اے جان علی اکبر
ماں ہے رسن بستہ سر تیرا سناں پر واویلاہ واویلاہ شد
ارے بلوائے اعدا میں لایا ہے مقدر واویلاہ واویلاہ شد
اے میرے پیارے نوک سناں سے
ارے دیکھ لے ماں تیری ہے بلوے میں کھلے سر
شبیہ پیغمبر ہائے ہائے علی اکبر
کیسے جئے گی تیرے بن ہائے یہ مادر
اے جان علی اکبر
بیٹا علی اکبر مادر کا ہے وعدہ واویلاہ واویلاہ شد
ارے سوگ مناؤں گی تا عمر تمھارا واویلاہ واویلاہ شد
اب نہ پیوں گی ٹھنڈا میں پانی
ارے اب نہ میں بیٹھوں گی سائے میں جا کر
شبیہ پیغمبر ہائے ہائے علی اکبر
کیسے جئے گی تیرے بن ہائے یہ مادر
اے جان علی اکبر
پوچھ لیا مجھ سے صغریٰ نے جو تیرا واویلاہ واویلاہ شد
ارے کیسے بتاؤں گی اکبر نہیں آیا واویلاہ واویلاہ شد
روئے گی صغریٰ تڑپے گی صغریٰ
ارے تیرے بنا کیسے جئے گی تیری خواہر
شبیہ پیغمبر ہائے ہائے علی اکبر
کیسے جئے گی تیرے بن ہائے یہ مادر
اے جان علی اکبر
واویلاہ واویلاہ شد واویلاہ واویلاہ شد
واویلاہ واویلاہ شد واویلاہ واویلاہ شد
Comment