Aye Deen e Haq ke Rehber Tum Per Salam | Muhammad Owais Raza Qadri | 2015

 

اے دینِ حق کے رہبر تمﷺ پر سلام ہر دم
میرے شفیع محشر تمﷺ پر سلام ہر دم

اس بیکس و حزیں پر جو کچھ گزر رہی ہے
ظاہر ہے سب وہ تمﷺ پر سلام ہر دم

دنیا و آخرت میں جب میں رہوں سلامت
پیارے پڑھوں نہ کیونکر تمﷺ پر سلام ہر دم

دلِ تفتگانِ فرقت پیاسے ہیں مدتوں سے
ہم کو بھی جامِ کوثر تمﷺ پر سلام ہر دم

بندہ تمھارےﷺ در کا آفت میں مبتلا ہے
رحم اے حبیب داور تمﷺ پر سلام ہر دم

بے وارثوں کے وارث بے والیوں کے والیﷺ
تسکین جان مضطر تمﷺ پر سلام ہر دم

للہ اب ہمارے فریاد کو پہنچئے
بے حد ہے حال ابتر تمﷺ پر سلام ہر دم

جلاد نفسِ بد سے دیجئے مجھے رہائی
اب ہے گلے پہ خنجر تمﷺ پر سلام ہر دم

دریوزہ گرہوں میں بھی ادنٰی سا اس گلی کا
لطف و کرم ہو مجھ پر تمﷺ پر سلام ہر دم

کوئی نہیں ہے میرا میں کس سے داد چاہوں
سلطانِ بندہ پرور تمﷺ پر سلام ہر دم

غم کی گھٹائیں گھر کر آئی ہیں ہر طرف سے
اے مہر ذرہ پرور تمﷺ پر سلام ہر دم

بلوا کے اپنے در پر اب مجھ کو دیجئے عزت
پھرتا ہوں خوار در در تمﷺ پر سلام ہر دم

محتاج سے تمھارےﷺ سب کرتے ہیں کنارہ
بس اک تمھیں ہو یاور تمﷺ پر سلام ہر دم

بہرِ خدا بچاؤ ان خارہائے غم سے
اک دل ہے لاکھ نشتر تمﷺ پر سلام ہر دم

کوئی نہیں ہمارا ہم کس کے در پر جائیں
اے بیکسوں کے یاور تمﷺ پر سلام ہر دم

کیا خوف مجھ کو پیارے نارِ جحیم سے ہو
تمﷺ ہو شفیع محشر تمﷺ پر سلام ہر دم

اپنے گدائے در کی لیجئے خبر خدارا
کیجئے کرم حسؔن پر تمﷺ پر سلام ہر دم. . .

 

Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *